پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،02 اپریل 2021

10:33 AM, 2 Apr, 2021

حسان عبداللہ
ڈسکہ این اے 75 میں دوبارہ انتخاب کا الیکشن کمیشن کا حکم برقرار، دوبارہ الیکشن پورے حلقے میں ہونگے، سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ سنادیا، پی ٹی آئی امیدوار کی اپیل مسترد، سپریم کورٹ کا 10 اپریل کو پورے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانےکا حکم۔ڈسکہ کے عوام فیصلہ کریں گے کہ کون جیتا اور کون ہارا، پی ٹی آئی امیدوار اسجد ملہی کہتے ہیں ہمیں 10 اپریل کو الیکشن پر اعتراض نہیں، تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد وجوہات سامنے آئیں گی، عثمان ڈار بولے فیصلہ ہمارے خلاف ضرور آیا ہے، لیکن ن لیگ کی طرح اداروں پر تنقید نہیں کریں گے۔آج ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران خان اور ان کی جعلی حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا، مریم نواز کہتی ہیں صرف ری الیکشن سے بات نہیں بنے گی، ووٹ چوری کرنے اور الیکشن کمیشن کے عملے کو اغوا کرنے کے جرم کا حساب بھی دینا ہوگا، ن لیگ کے شیروں کو مبارکباد، جنہوں نے ووٹ چوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیا۔ڈسکہ کےلیے لڑرہی تھی، آئندہ بھی لڑوں گی، اب آنے والے الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں کرسکے گا، لیگی امیدوار نوشین افتخار کہتی ہیں آج پاکستان کی جیت ہوئی ہے، لوگوں کو ہراساں کیا گیا، دوبارہ ایسا سوچا بھی نہ جائے، ہماری لیڈرشپ نے سکھایا ہے کہ ووٹ پر پہرا دو، شفاف الیکشن ہونگے تو ہم جیت کا دکھائیں گے۔سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے، مریم اورنگزیب کہتی ہیں عوام نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا اور ووٹ پر پہرادیا، پاکستان کے عوام جاگ چکے ہیں، اپنا حق پہنچانتے ہیں، سپریم کورٹ کا حکم عوام کے مینڈیٹ کو چوری کرنے والوں کےلیے واضح پیغام ہے۔
مزیدخبریں