مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی

10:46 AM, 2 Apr, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) ذرائع کا کہناہے کہ مشاورتی اجلاس میںن لیگ کی سینئر قیادت کی جانب سے پی پی کے فیصلوں پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ ن لیگ کے قائدین کا کہنا تھا کہ پی پی نے معمولی سیاسی مفاد کے لیے پی ڈی ایم کو نقصان پہنچایا،اندازہ تھا کہ پی پی استعفے نہیں دے گی مگر مصلحتاً خاموش رہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شاہد خاقان عباسی بھی پیپلزپارٹی پر خوب برسے، ان کا کہنا تھا کہپی پی والے ہمیں دھوکا دے رہے تھے، یہ حکومت، سلیکٹرز سے رابطے میں تھے، چیئرمین سینیٹ نے سلیکٹرز کے کہنے پر آزاد گروپ بنوایا، گیلانی کو ووٹ دلوائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب پیپلزپارٹی پر اعتماد نہ کیا جائے، ن لیگ خود کو مضبوط کرے گی، پنجاب میں ن لیگ کو فعال کرنے کے لیے حمزہ شہباز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے، اجلاس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تمام معاشی اعشاریے مصنوعی قرار دیئے۔

مزیدخبریں