قومی انڈر 19 اسکواڈ میں شامل کھلاڑی کا کوروناٹیسٹ مثبت آ گیا

02:55 PM, 2 Apr, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (پبلک نیوز) قومی انڈر 19 اسکواڈ کی دوسری کورونا ٹیسٹنگ کے دوران اسکواڈ میں شامل ایک کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ مثبت آنے پر کھلاڑی کو فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ مذکورہ کھلاڑی کے ساتھ سفر کرکے لاہور آنے والے ایک اور کھلاڑی کو بھی اسکواڈ سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔ اس کھلاڑی کو احتیاطاً آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ مذکورہ کھلاڑی کا دوسرا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

خیال رہے کہ اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کیمپ میں نوجوان اسپنرز کی رہنمائی کررہے ہیں۔ لاہور میں دس روزہ کیمپ کے بعد حتمی 17 کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمینٹ پر مشتمل اسکواڈ 11 اپریل کو بنگلادیش روانہ ہوگا۔

مزیدخبریں