عالیہ بھٹ کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں

03:14 PM, 2 Apr, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ میں صف اول کی اداکارہ عالیہ بھٹ کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔ انھوں نے عالمی وبا میں مبتلا ہونے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

سماجی رابطوں کی فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے سٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکی ہوں۔ میں نے خود کو فوری طور پر اپنے گھر کے اندر قرنطینہ کر لیا ہے۔

انھوں نے اطلاع کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا کہ میں وہ تمام حفاظتی اقدامات کر رہی ہوں جو میرے ڈاکٹر کی جانب سے کہے گئے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ساتھ انھوں نے عالمی وبا سے محفوظ رہنے کے لیے لوگوں سے اپیل بھی کی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل عالیہ کے قریبی دوست رنبیر کپور بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں