بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

04:11 PM, 2 Apr, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بلے باز بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ انھوں نے ایک روزہ کرکٹ میں ایک اور سنچری کر ڈالی۔

جنوبی افریقہ دورے پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے میچ کے لیے میدان میں اتری۔ اس دوران بابر اعظم نے اپنے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ کپتان نے ایک اور سنچری سکور کرتے ہوئے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو خود سے پیچھے چھوڑ دیا۔

بابر اعظم نے اپنی یہ 13 ویں سنچری 17 چوکوں کی مدد سے داغی۔ اپنی اننگز کے دوران وہ 103 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اپنے عہد کے بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انھوں نے اپنے نام کا لوہا منوایا۔

ان سے قبل 13 سنچریاں بنانے والوں میں ہاشم آملہ، ڈیوڈ وارنر، ویرات کوہلی اور ڈی کوک شامل ہیں۔ آملہ نے 83 میچ کھیل کر، ڈی کوک اور کوہلی نے 86، 86 میچ کھیل کر جبکہ وارنر نے 91 میچ کھیل کر 13 سنچریاں بنائیں جبکہ بابر اعظم نے یہ سنگِ میل صرف 76 اننگز کھیل کر عبور کر لیا۔

مزیدخبریں