ویب ڈیسک: پاکستان میں موبائل براڈ بینڈ صارفین ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کے مطابق اس وقت ملک بھر میں موبائل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد دس کروڑ سے زائد ہو گئی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق 2012 تک براڈ بینڈ صارفین بیس لاکھ بھی نہ تھے جو اب بڑھ کر اس تعداد تک پہنچ چکے ہیں۔ تھری جی کے بعد یہی ڈیڑھ کروڑ تک گئی جبکہ فائیو جی کے دور تک یہی تعداد اب دس کروڑ کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں 87 فیصد آبادی تک براڈ بینڈ کی سروسز پہنچائی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی اے نے غیر قانونی سگنل بوسٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے جن کا استعمال پی ٹی اے ایکٹ 1996 کے مطابق ممنوع ہے۔