سانس روکنے کا نیا عالمی ریکارڈ سامنے آ گیا

05:24 PM, 2 Apr, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: ہر روز کوئی نہ کوئی ایسا کارنامہ سامنے آتا ہے جو حیران کر دیتا ہے۔ ایسا ہی کارنامہ کروشیا میں سامنے آیا ہے۔ یہ کارنامہ 54 سالہ ایک غوطہ خور نے انجام دیا ہے۔

بودیمیر بوداشو شوبات نے اپنے سانس سے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ انھوں نے چوبیس منٹ اور تینتیس سکینڈ کے لیے اپنا سانس روک کر رکھا جو اب تک کا سب سے زیادہ دورانیہ ہے جس کے بعد وہ عالمی ریکارڈ بن گیا۔

غوطہ خور نے عالمی ریکارڈ بنانے سے قبل خالص آکسیجن میں گہرے سانس لیتے ہوئے پھیپھڑوں میں وافر آکسیجن بھری، یہ عمل انھوں نے 5 منٹ تک دہرایا۔ جس کے بعد وہ تالاب میں اترے اور اپنا سر پانی میں رکھا، اس دوران وہ چاہتے ہوئے بھی سانس نہیں لے سکتے تھے۔

شوبات نے یہ ریکارڈ کروشیا کے ایک قصبہ سیساک میں قائم کیا، ان کے اس کارنامہ ویڈیو بھی بنائی گئی۔

مزیدخبریں