کورونا کے باعث چیف جسٹس کا وکلا کو دیا جانیوالا لیکچر منسوخ

08:26 PM, 2 Apr, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) کورونا کی تیسری خطرناک لہر کی وجہ سے چیف جسٹس گلزار احمد نے وکلا کو دیا جانے والا لیکچر منسوخ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس پاکستان کو کل مدعو کیا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان نے کورونا صورتحال کے باعث لیکچر منسوخ کیا۔ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ کورونا کی خطرناک صورتحال کے باعث لیکچر تقریب کا انعقاد مناسب نہیں۔ایڈووکیٹ عمر سومرو کا کہنا ہے کہ وکلا قانونی اخلاقیات سے متعلق ورکشاپ سیریز کی جا رہی ہیں۔ وکلا کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے لیے چیف جسٹس پاکستان کا لیکچر رکھا گیا تھا۔
مزیدخبریں