سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں خفیہ آپریشن ، 3 دہشتگرد ہلاک
06:27 PM, 2 Apr, 2022
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے ہیں ، مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ و دیگر ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے ہیں ، مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ و دیگر ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے، مقامی آبادی کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں کا خیرمقدم کیا گیا ہے اور دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔