پاکستانیوں کیلئے حج میں نئی رکاوٹ ، ڈالر کی قلت نے مشکلات کھڑی کردیں
05:08 PM, 2 Apr, 2023
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے وزرات خزانہ کو درخواست کی ہے کہ سپانسر شپ اسکیم کے تحت توقع کے مطابق ڈالر نہیں ملے،مزید ڈالرز کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزرات مذہبی امور نے حج 2023 کیلئے وزرات خزانہ سے مزید 33 ملین ڈالر مانگ لئے۔ذرائع مذہی امور کا کہنا ہے کہ سپانسرز سکیم میں ڈالر توقع کے مطابق نہ آنے پر وزرات مذمبی امور نے مجموعی طور پر 123 ملین درکار ہوں گے، اگر سپانسرشپ سکیم کے تحت مطلوبہ ڈالر ملتے تو وزرات خزانہ 90 ملین ڈالر دیتی،اب مزید کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق سپانسرز شپ سکیم کے تحت مطلوبہ ڈالر کی تعداد نہ ملنے پر مزید 33 ملین جبکہ مجموعی طور پر 123 ملین ڈالر درکار ہوں گے۔ سیکرٹری وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ ریگولر اسکیم کے 43ہزار 308کے کوٹہ پر بینکوں میں 72869 درخواستیں موصول ہوئیں، بینکوں سے تمام تفصیلات لی کر حتمی درخواستوں کا تعین 4 اپریل کو ہوگا ،سپانسرشپ اسیکم کے تحت بنکنگ کم ہونے پر کوٹہ سعودی حکومت کو واپس کیا جا سکتا ہے۔