کیا مڈرینج میں اس سے بہتر موبائل فون دیکھا ہے؟

10:52 AM, 2 Apr, 2024

ویب ڈیسک :چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی ’شیاؤمی‘ نے اپنے معروف برانڈ ’ریئل می 12‘ سیریز کا  مڈ رینج  فون ’ریئل می 12 پلس‘ متعارف کیا ہے۔
’رئیل می 12 پلس‘  فون ’ریئل می 12‘ سیریز کا تازہ ترین فون ہے اور ’ریئل می 12 پرو‘ کی طرح ہے۔
  فی الحال بھارت میں لانچ ہونے والے اس فون کی قیمت 20ہزار روپے ( 67 ہزار پاکستانی روپے ) ہے ۔
اس کا کیمرا ماڈیول لگژری واچ کی طرح ہے۔
یہ فون ریئل می 12 سیریز کا مڈ رینج فون ہے اور اس کا سکرین بڑا ہے اور اس میں ’سونی ایل ٹی وائی 600‘ کا بیک کیمرا ہے۔ جبکہ 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری 24 گھنٹے کام کرنے کی اہلیت رکھی ہے اور دو گھنٹے میں مکمل چارج ہوسکتی ہے۔
اوکٹا کور کے 2.6 ہارٹز کے میڈیا ٹیک ڈائمینسٹی کے طاقتور پراسیسر کے ساتھ یہ فون تیر تر کارکردگی کا حامل ہے۔
این ڈی ٹی وی میں چھپنے والے ریویو کے مطابق یہ اس قیمت کے فونز کے رینج میں ایک اچھا اضافہ ہے۔
اس کا ریم آٹھ جی بی اور اس میں 256 جی بی سٹوریج کی گنجائش ہے۔
’ریئل می 12 پلس‘ دو رنگوں ہلکے بادامی اور سبز میں دستیاب ہے۔
فون کے بیک سائیڈ پر چمڑے کا سٹرپ لگا ہوا ہے۔  نئے فون کے ساتھ سکرین پروٹیکٹر بھی ہوتا ہے۔
خیال رہے پچھلے سال شیاؤمی کمپنی نے ’ریڈمی‘ سیریز کے پرو نوٹ سمیت ’نوٹ‘ سیریز کے دو بجٹ فون متعارف کرائے تھے۔
’نوٹ 13 پرو‘ 7۔6 انچ سکرین جب کہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ایک ہی ماڈیول میں پیش کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں