سابق وزیراعظم عمران خان ایک اور مقدمے میں باعزت بری

12:30 PM, 2 Apr, 2024

پبلک نیوز: جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے بانی پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر کو تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں باعزت بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مریدعباس کی عدالت میں ملزمان کی طرف سے وکیل سردار محمد مصروف اور آمنہ علی پیش ہوئے۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عدم ثبوت پر بانی پی ٹی عمران خان، اسد عمر، راجہ خرم نواز سمیت دیگر ملزمان کو بری کر دیا۔

 یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ نیب کیس میں سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزائیں معطل کی تھیں.

مزیدخبریں