موبائل انفوٹینمنٹ سسٹم ، "ویلی" کی پشاور میں یوم پاکستان کی مناسبت سےسکریننگ

12:42 PM, 2 Apr, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: یوم پاکستان کی مناسبت سے  موبائل انفوٹینمنٹ سسٹم  ، " ویلی" نے یوم پاکستان کے حوالے سے پشاور میں بچوں کے لیے خصوصی سکریننگ کا انتظام کیا جس میں بچوں کی دلچسپی قابل دید تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے فراہم کردہ " ویلی" ایک موبائل انفوٹینمنٹ  سسٹم ہے، بچوں کو یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ڈاکومینٹریز اور ملی نغمے دکھائے  گئے۔سبز ہلالی پرچم ہاتھوں میں تھامے بچوں نے ملک سے محبت کا والہانہ اظہار کیا۔خصوصی سکریننگ کا مقصد بچوں کو یوم پاکستان کی اہمیت سمیت بزرگوں کی انتھک محنت سے روشناس کرانا تھا۔

" ویلی" نہ صرف بچوں کو انٹرٹینمنٹ مہیا کرتی ہے بلکہ انکی کردار سازی کیلئے بھی بہت اہم ہے،پاک فوج بچوں میں قیام پاکستان اور پاکستان کی بقاء کے حوالے سے وقتاً فوقتاً تقریبات منعقد کرتی رہتی ہے،یوم پاکستان کی مناسبت سے ’’ ویلی‘‘ کی آمد کا بچے  بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔

تقریب میں جس طرح قیام پاکستان تک سفر کے بارے میں ڈاکومینٹریز اور دیگر مواد دکھایا گیا اس سے شریک بچوں کو اپنی تاریخ کے حوالے سے آگاہی حاصل ہوئی اور یہ سب کچھ ان کیلئے باعث فخر تھا۔

تقریب میں شریک بچوں کو یہ باور کرایا گیا کہ ہمارے بزرگوں کی بے پناہ قربانیوں سے ہمیں یہ ملک ملا ہے اب یہ ہماری زمہ داری ہے کہ وطن کی حفاظت و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزیدخبریں