پی سی بی کی ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق نہیں

01:47 PM, 2 Apr, 2024

محمد شکیل خان

( لاہور )محمد شکیل خان: پی سی بی  میں فیصلےکرکٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی کے بغیر ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکنکل کمیٹی کےسربراہ مصباح الحق  کمیٹی سے راہیں الگ کر چکےمگرپی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ  پر انکا نام ابھی موجود ہے۔

ذکاء اشرف کے دور میں بنائی جانے والی کرکٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی پی سی بی کی ویب سائٹ پر فعال، پی سی بی کی ویب سائٹ پر ٹیکنیکل کمیٹی   کےاراکین کےنام ابھی تک موجود۔ 

پی سی بی کی ویب سائٹ کے مطابق ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ ابھی بھی مصباح الحق ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو گزشتہ سال چھوڑ چکے ہیں۔

 واضح رہے کہ ٹیکنیکل کمیٹی کا آخری اجلاس گزشتہ سال ستمبر کے  آخر میں ہوا تھا۔

ذرائع مصباح الحق کے مطابق ٹیکنیکل کمیٹی  کی سربراہی کی باتیں اب بہت پہلے کی باتیں ہیں، پی سی بی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی سربراہی نہیں کر رہا۔ 

خیال رہے کہ ٹیکنیکل کمیٹی میں مصباح الحق ،جنید ضیاء  اور عثما ن تسلیم شامل ہیں ۔

دوسری جانب ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی   ٹیکنیکل کمیٹی ابھی بھی کام کر رہی ہے، جب بھی ٹیکنکل کمیٹی کےخدمات کی ضرورت پڑے گی انہیں بلایا جائے گا۔

مزیدخبریں