انگلینڈ میں دنیا کا پہلا  مصنوعی لبلبہ تیار

03:38 PM, 2 Apr, 2024

ویب ڈیسک: سائنسی دنیا میں دن بدن ترقی یو رہی ہے اسی کے پیشِ نظر ٹائپ  ون ذیابیطس کے  مریضوں کے لئے خوشخبری آگئی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں دنیا کا پہلا   مصنوعی لبلبہ تیار کیا گیا ہےجو کہ  جلد بچوں اور بالغ مریضوں میں نصب کیا جائے گا۔ جس کے بعد اب نہ تو شوگر ٹیسٹ کرنا ہوگا اور نہ ہی انسولین لگانے کی ضرورت رہے گی۔

واضح رہے کہ   مصنوعی لبلبہ  کسی شخص کے خون میں گلوکوز کی مسلسل نگرانی کرتا ہے، پھر خود بخود ایک پمپ کے ذریعے انسولین کی مقدار کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔ اس نظام کو ہائبرڈ کلوزڈ لوپ سسٹم کہا جاتا ہے، جسے بعض اوقات مصنوعی لبلبہ بھی کہا جاتا ہے۔  

جدید ترین ٹیکنالوجی کی بدولت  مریض کے  فون پر بلڈ شوگر مانیٹر، انسولین پمپ اور سافٹ ویئر کی معلومات اپ لوڈ ہوں گی اور مریض اور ڈاکٹر کا براہ راست  رابطہ میں رہے گا۔

 رپورٹ کے مطابق یہ مصنوعی لبلبہ  جان لیوا ہائپوگلیسیمک اور ہائپرگلیسیمیا کے حملوں کو روک سکتا ہے،  ان دوروں کے باعث ٹائپ 1 ذیابیطس کے  مریض کوما یا موت  شکار بن سکتے ہیں۔

مزیدخبریں