القادر ٹرسٹ کیس بھی توشہ خانہ کی طرح بے بنیاد ہے، بیرسٹر گوہر

04:31 PM, 2 Apr, 2024

ویب ڈیسک: رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس بھی بے توشہ خانہ کی طرح بے بنیاد ہے ۔

رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج جیل میں ملاقات ہوئی ہے ، بانی پی ٹی آئی کے خلاف القادر ٹرسٹ کا کیس چل رہا ہے، یہ کیس بھی توشہ خانہ کی طرح بے بنیاد ہے کہ ٹرسٹی خود کبھی مالک نہیں ہوتا، جب آزاد عدلیہ کے سامنے یہ کیسز آئیں گے تو ختم ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کا کیس سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، فارم 45کوفارم47میں شکست میں تبدیل کیا گیا اس پر بھی فیصلہ دیںا چاہیئے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے ہمیں بہت سے خدشات ہیں، بشری بی بی کو سلو پوائزنگ دی جارہی ہے، محاذ آرائی ہم میں سے کوئی نہیں چاہتا ، بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں کس نے رکھا ، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ میں ہونا چاہیے تھا ہمارا مطالبہ ہے بشریٰ بی بی کا خیال رکھا جائے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پارٹی کے اندر اختلافات ہمارا اندرونی معاملہ ہے ،اس کو حل کریں گے، ہماری جو بہنیں جیلوں میں ہیں ان کو فوری رہا کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن رکوانے کی مذمت کی اورہائیکورٹ کےججر کے معاملے پر سپریم کورٹ کا فل بنچ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں