عید پر پردیسیوں کی گھروں کو واپسی، ٹرینوں میں بکنگ مکمل، شہری پریشان

05:10 PM, 2 Apr, 2024

ویب ڈیسک: عید کے موقع پر کراچی سے ملک کے دیگر شہروں میں  جانے والی ٹرینوں کی بکنگ مکمل ہوگئی۔ عید اسپیشل ٹرینوں سمیت عید الفطر پر اپنے گھروں میں جانے والے مسافروں کو بکنگ نہ ملنے پر مایوسی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرینوں میں بکنگ مکمل۔ وقت پر بکنگ نہیں کرائی۔ اب عید پر گھر کیسے جائیں؟ پردیسیوں کو فکر ستانے لگی۔ کراچی سے مجموعی طور پر روازنہ 21 مسافر ٹرینیں ملک کے دیگر علاقوں میں  جاتی ہیں۔ عید پر چار اسپیشل ٹرینیں بھی چلائی جارہی ہیں۔ 

عید کے دنوں میں کراچی سے چلنے والی ٹرینوں میں بکنگ ختم ہوگئی۔ ریلوے افسر قمر الدین کا کہنا ہے دیگر مسافر ٹرینوں کے ساتھ عید اسپیشل ٹرینوں میں بکنگ مکمل ہوچکی ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے بکنگ کے لیے آئے تو معلوم ہوا ہے کہ کسی گاڑی میں جگہ نہیں۔

ٹرینوں میں بکنگ ختم ہونے کے بعد عید پر گھروں کو جانے والے مسافروں کے لیے پریشانی بڑھ گئی ہے۔

مزیدخبریں