سینیٹ الیکشن : سندھ سے جنرل نشستوں پر پیپلزپارٹی 5،ایم کیوایم 1، آزاد امیدوار فیصل واوڈا کامیاب

05:41 PM, 2 Apr, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) سینیٹ الیکشن  جنرل نشستوں پر پیپلزپارٹی کے  5،ایم کیوایم کا 1 اور آزاد امیدوار فیصل واوڈا کامیاب ہوگئے۔

جنرل نشستوں پر سب سے زیادہ ووٹ اشرف جتوئی نے 22ووٹ حاصل کیے،دوست علی جیسر 21ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ کاظم علی شاہ نے21ووٹ لیے، مسروراحسن 21ووٹ لے کر کامیاب  ہوئے، ندیم بھٹو نے21ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

متحدہ قومی موومنٹ کے عامرچشتی  بھی 21 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔آزادامیدوارفیصل واوڈا 21ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

ٹیکنوکریٹ نشست پرپیپلزپارٹی کے سرمدعلی، ضمیرگھمرو کامیاب ہوگئے جبکہ  خواتین کی نشست پرروبینہ قائم خانی،قراۃ العین مری ، اقلیت کی نشست پر پیپلزپارٹی کے پونجو مل بھیل کامیاب ہوئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینیٹ  الیکشن میں پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دی ۔وزیر اعلیٰ سندھ  نے کہا کہ  یہ شاندار کامیابی صدر زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کی سیاسی بصیرت کا نتیجہ ہے، صوبے سے 10 نشستوں پرپیپلزپارٹی کی کامیابی ایک اچھی نوید ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نےسرمدعلی اور ضمیر گھمرو  کو ٹیکنوکریٹ نشست پر کامیابی پر مبارکباد دی۔

مزیدخبریں