امریکی ڈالر کو ’ ریورس ‘ گیئر لگ گیا، سستا ہوگیا

07:33 PM, 2 Apr, 2024

ویب ڈیسک:ویب ڈیسک: ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی، پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت کم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں  روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 10پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 16 پیسے کم ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 84  پیسے ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 94 پیسے تھا۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 16 پیسے کم ہوکر 280 روپے 4 پیسے ہے۔  

مزیدخبریں