بانی پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسنز کی فہرست سے ہٹا دیا

08:45 PM, 2 Apr, 2024

notype

(ویب ڈیسک )  ذرائع کے مطابق  بانی پاکستان تحریک انصاف نے   شیر افضل مروت کو فوکل  پرسنز کی فہرست سے ہٹا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ملاقاتیوں کے لئے نام دینے کی فہرست سے بھی نکال دیا  ہے،اس کے علاوہ  بانی پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کو اپنی سوشل میڈیا کی ٹیم بھی ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی کی جانب سے فیصلہ کور کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا۔

مزیدخبریں