ویب ڈیسک: حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گرینڈ الائنس کی تشکیل، پہلا جلسہ کوئٹہ میں 14 اپریل کو ہوگا جبکہ باقی کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق محمود خان اچکزئی کو گرینڈ الائنس کی سربراہی سونپی جائے گی،الائنس میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے محمود خان اچکزئی سربراہ ہونگے، الائنس کے سربراہ محمود خان اچکزئی تین دن تک مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے،مولانا فضل الرحمان کو الائنس میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی جائے گی،مولانا فضل الرحمان پہلے سے ہی حکومت کے خلاف جانے کی کال دے چکے ہیں۔
محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرےگی۔پی ٹی آئی اور جے یو آئی محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں ساتھ چلیں گے،جماعت اسلامی کو بھی الائنس میں بڑا عہدہ ملنے کے امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی ، ایم ڈبلیو ایم ، بی این پی مینگل ،سنی اتحاد کونسل ، پختونخواہ عوامی ملی پارٹی حکومت مخالف تحریک پر متفق ہیں اور اپوزیشن اتحاد پہلا جلسہ کوئٹہ میں 14 اپریل کو کرے گی،جلسے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمر ایوب شرکت کریں گے ۔
اسد قیصر عمرہ کے بعد 20 اپریل تک لندن میں رہیں گے ، اپوزیشن اتحاد نے رابطہ ٹیم بھی تشکیل دے دی ،لیاقت بلوچ پنجاب میں دیگر جماعتوں سے رابطہ کر کے اتحاد میں شامل کریں گے ،اختر مینگل جیے سندھ ،جے یو آئی سمیت دیگر جماعتوں سے رابطہ کریں گے ۔
کراچی جنوبی پنجاب اور سینٹرل پنجاب میں مشترکہ جلسے کیے جائے گے ،مشترکہ جلسے کرنے کے لیے تمام پارٹیوں کی مشاورت سے تاریخوں کا اعلان ہو گا ، حکومت مخالف تحریک کا موٹو “سیاست میں عدم مداخلت ،عوام کی سپریمسیی ،آزاد عدلیہ ،قانون کی حکمرانی پر مشتمل ہو گا ۔
جماعت اسلامی نے گرینڈ آلائنس میں شمولیت کا عندیہ دے دیا ،جماعت اسلامی مجلس شوری کی منظوری کے بعد حتمی اعلان کرے گی۔