پاکستان اورویسٹ انڈیز کےدرمیان تیسراٹی 20 بارش کی نذر

06:43 AM, 2 Aug, 2021

حسان عبداللہ

گیانا (پبلک نیوز)‌پاکستان اور ویسٹ انذیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی بارش کی نذرہوگیا. سیزیز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے.

میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا، دوسرے اوور میں بارش نے آن لیا،کھیل دوبارہ ٓشروع نہ ہونے پر میچ ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ختم کرنا پڑا،گرین شرٹس کو 4 میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری مقابلہ منگل کے روز ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ کو بھی بارش کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا تھا جبکہ گزشتہ روز دوسرے ٹی 20 میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 157 بنا کر حریف ٹیم کو 158 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم ویسٹ انڈیز 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بناسکی۔

مزیدخبریں