نور مقدم کیس؛گرفتار ملزم 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

10:08 AM, 2 Aug, 2021

حسان عبداللہ
اسلام آباد(پبلک نیوز) عدالت نے نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا. ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں‌نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو عدالت پیش کردیا گیا. کیس کی سماعت جج شائستہ کنڈی نےکی. پولیس کی جانب سے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی گئی جس عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ظاہر جعفر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا. تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے، جج شائستہ کنڈی نے ملزم سے استفسار کیا کہ کیاعدالت کے سامنے کچھ کہنا چاہتے ہو؟ جس پر ملزم ظاہر جعفر نے کہا میرے وکیل بات کرینگے. بعدازاں عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا. عدالت نے ملزم کو 16 اگست کو دوبارہ ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم بھی دیا.
مزیدخبریں