لاہور میں تیز بارش ، نشیبی علاقے زیرآب
10:21 AM, 2 Aug, 2021
لاہور (پبلک نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز اور موسلا دھاربارش کے بعد شہرریوں کی زندگی مشکل میں آگئی، کئی ٹریفک جام ہوا تو کہیں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے. کمشنر لاہور کیپٹن محمد عثمان نے تمام محکموں کو فیلڈ میں رہنے کے احکامات جاری کر دیئے. کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ ڈسپوزل اسٹیشنزفعال ۔سکشن مشینز۔ڈی واٹرنگ مشینیں فیلڈ میں فوری پہنچائی جائیں۔تمام محکمے ہائی الرٹ رہیں۔پورا عملہ فعال رکھیں۔اے سیز اپنے علاقوں کا فوری دورہ کریں اور نکاسی آب کی خود نگرانی کریں ۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا شدید بارش کی پیشینگوئی ہے۔ ایمرجنسی مراکز چوکس رہیں۔واسا افسران عملہ سمیت اپنے ایریاز میں خود موجود ہونے چاہئیں۔مون سون ہنگامی مراکز کو درکار مشینری و وسائل فوری طور پر مہییا کی جائے۔تمام بارشی سورنگ پوائنٹس پر افرادی و مکینیکل وسائل یقینی بنائیںاےسیز محکمہ موسمیات کے ساتھ رابطہ رکھیں۔انتظامات مکمل کریں۔ کمشنر لاہور نے ہدایات جاری کیں کہ آج ورکنگ ڈے ہے، اے سیز و ٹریفک پولیس بند ہونے والے راستوں کا متبادل انتظام کرائیں۔نکاسی آب کیلیے واسا افسران مکمل الرٹ رہیں۔ مشینری فیلڈ میں موجود رکھیں۔انکا کہنا تھا کہ تیز بارش ہو گی، شہری گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں ۔شہری بارش کے دوران بجلی کے کھمبوُں اور تاروں سے دور رہیں۔