ڈالر مزید مہنگا، 163 روپے سے تجاوز کر گیا
03:30 PM, 2 Aug, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1روپے 24 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ 100 انڈیکس میں 397 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 163 روپے سے تجاوز کر گیا۔ انٹربینک میں ڈالر 162.43 روپے سے مہنگا ہو کر 163روپے 67 پیسے پر بند ہوا۔ فاریکس ڈیلرز نے اعدادوشمار شیئر کر دیئے جن میں ڈالر مہنگا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ دوسری جانب 100 انڈیکس میں 397 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 100 انڈیکس 0.85 فیصد اضافہ سے 47453 کی سطح پر بند ہوا۔ 9.22ارب روپے مالیت کے 25.13کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔ شئیرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 60 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔