جولائی کے دوران مہنگائی میں 1.3 فیصد اضافہ ہوا

04:11 PM, 2 Aug, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) ماہ جولائی میں مجموعی طور پر مہنگائی میں 1.3 فیصد کا اضافہ، ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مجموعی مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد تک پہنچ گئی۔ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد اور دیہی علاقوں میں 8 فیصد رہی۔ حساس قیمتوں کے اشاریوں میں 1.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ایک ماہ میں ٹماٹر 101.63 فیصد، پیاز 47.62 فیصد مہنگے ہوئے۔ آلو 12.66 فیصد اور سبزیاں 5.16 فیصد مہنگی ہوئیں۔ چینی ایک ماہ میں 4.33 فیصد اور ویجیٹبل گھی 3.16 فیصد مہنگی ہوئی۔ ایک ماہ میں پیٹرول 8.51 فیصد، مٹی کا تیل 6.79 فیصد، ڈیزل 5.32 فیصد مہنگا ہوا۔
مزیدخبریں