الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کریںگے: مریم اورنگزیب

07:46 AM, 2 Aug, 2022

احمد علی
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عمران خان کے خلاف جرائم کی تصدیق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چور، جھوٹا اور منی لانڈرر آخر آٹھ سال بعد پکڑا گیا۔ مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ عمران خان صادق اور امین نہیں، پارٹی چئیرمن کے عہدے سے فوری استعفیٰ دیں۔ عمران خان پاکستان کے خلاف غیر ملکی سازشی منصوبہ تھا اور ہے۔ عمران خان جھوٹا اور جعلساز ہے، الیکشن کمشن نے مہر لگا دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسرائیل، بھارت، امریکہ اور کینیڈا سمیت دیگر ملکوں سے فارن فنڈنگ لی۔ عمران خان نے غیر قانونی فنڈنگ سے پاکستان میں فتنہ برپا کیا۔ عمران خان نے جانتے بوجھتے ہوئے 351 غیرملکی کمپنیوں اور 34 غیر ملکیوں سے فارن فنڈنگ لی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جعلی اور جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے۔ 13 غیر قانونی بینک اکاؤنٹس عمران خان خود چلاتا رہا اور انہیں الیکشن کمیشن سے چھپاتا رہا۔ عالمی فراڈیوں سے خیرات کے نام پر پیسے بٹورے اور جعلسازی کی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر اپنے چار ملازمین طاہر اقبال، محمد نعمان افضل، محمد ارشد محمد رفیق کے نام پر پیسے منگوائے۔ چوروں اور منی لانڈرز نے 9 وکیل بدلے۔ 50 مرتبہ الیکشن کمیشن سے بھاگے اور 9 دفعہ کیس کو روکنے کی پیٹیشن کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عالمی منی لانڈرر ثابت ہو چکا ہے۔ وفاقی حکومت قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کرے گی۔ عمران خان اِس چوری کی وجہ سے الیکشن کمیشن پر حملے کر رہا ہے۔
مزیدخبریں