ملک میں‌ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز کمی

01:56 PM, 2 Aug, 2022

احمد علی
کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ مسلسل دوسرے روز گرا ہے۔ انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 46 پیسے کم ہوکر 238 روپے 38 پیسے ہوگئی ہے۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر ایک روپیہ 50 پیسے کم ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 240 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 3500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جمیز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 54 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 31 ہزار 945 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت میں 6 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 1780 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
مزیدخبریں