آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، بابر اعظم ، شاہین آفریدی کی ترقی
04:56 PM, 2 Aug, 2023
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ترقی ہو گئی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ویلمسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں ،انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کی 2 درجے ترقی ہوئی ہے جس کے بعد وہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بھی 2 درجے ترقی ہوئی ہے ،جس کے بعد بابر اعظم چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔ آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین 3 درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے ،آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 2 درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ ساتویں اور انگلینڈ کے ہیری بروک نویں نمبر پر موجو دہیں ۔ بولرز کی رینکنگ: ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارتی بولر روی چندرن ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ساؤتھ افریقہ کےکگیسوربادا دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔ بھارت کے رویندرا جڈیجا 2 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ دو درجے ترقی کے بعد چوتھے پر چلے گئے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی رینکنگ میں دو درجے تنزلی پانچویں نمبر پر آگئے ۔ پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی کی رینکنگ میں تین درجے بہتری ہوئی ہے جس کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں ، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن چار درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر چلے گئے ، میچل اسٹارک ایک درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔