یوٹیوب کا پاکستان میں ’یوٹیوب پریمیم‘ اور ’یوٹیوب میوزک‘ کے آغاز کا اعلان

06:36 PM, 2 Aug, 2023

احمد علی
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف ویڈیو شیئرینگ اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کی جانب سے پاکستان میں ’ یوٹیوب پریمیم‘ اور ’ یوٹیوب میوزک‘ کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ یوٹیوب پریمیم ایک پیڈ ممبرشپ ہے جس کے ذریعے یوٹیوب پر اشتہارات کے بغیر، آف لائن اور بیک گراونڈ پلے کے ساتھ ویڈیوز دیکھیں جا سکیں گی۔ جبکہ یوٹیوب میوزک ایک نئی میوزک اسٹریمنگ ایپ ہے ،جس میں گانے، البمز، پلے لسٹس اور آرٹسٹ ریڈیو کے علاوہ لائیو پرفارمنس اور میوزک ویڈیوز کا زبردست کیٹلاگ شامل ہے۔اس سے صارفین اپنے پسندیدہ گانے بھی تلاش کر سکتے ہیں ۔ یوٹیوب میوزک پریمیم کے ذریعے صارف یوٹیوب میوزک پر اشتہارات کے بغیر میوزک، بیک گراونڈ پلے اور ڈاؤن لوڈز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یوٹیوب پریمیم میں صارفین اشتہارات کے بغیر اور تسلسل کے ساتھ دیکھنے کا تجربہ، ایپس کے درمیان ملٹی ٹاسکنگ کی غرض سے بیک گراؤنڈ پلے یا لیکچرز اور دیگر تعلیمی ویڈیوز کا دیکھ سکتے ہیں۔

یوٹیوب پریمیم حاصل کرنے کی قیمت : صارفین یوٹیوب میوزک پریمیم کی ممبرشپ کے ساتھ یوٹیوب پریمیم ہر ماہ 479 روپے میں حاصل کرسکتے ہیں۔پریمیم فیملی پلان کی قیمت 899 روپے ہے جس سے پریمیم ممبر شپ کو اپنے گھر کے 5 دیگر افراد تک شیئر کیا جا سکتا ہے۔

یوٹیوب مویوزک پریمیم حاصل کرنے کی قیمت:

یوٹیوب میوزک پریمیم کی قیمت صرف 299 روپے میں ہے جبکہ یوزیک فیملی پلان صرف 479 میں دستیاب ہے۔

طلبہ پریمیم اسٹوڈنٹ پلان :

طلبہ پریمیم اسٹوڈنٹ پلان حاصل کر سکتے ہیں جس کی قیمت صرف 329 روپے جبکہ میوزک پریمیم اسٹوڈنٹ پلان صرف 149 روپے کا ہے۔ یوٹیوب میوزک ایپ کو گوگل پلے اسٹور اور آئی فون ایپ اسٹور سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
مزیدخبریں