ٹرمپ کے بھتیجے کا کملا ہیرس کو ووٹ دینے کا اعلان

10:00 AM, 2 Aug, 2024

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بھتیجے فریڈ ٹرمپ سوم نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کو ووٹ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فریڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایک کتاب شائع کی ہے جس کی پروموشن کے لیے وہ امریکی میڈیا کو انٹرویوز بھی دے رہے ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی مہم چلا رہے ہیں۔ اس کتاب میں فریڈ نے ٹرمپ خاندان کے اندرونی جھگڑوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

کتاب کی پروموشن کے لیے فریڈ ٹرمپ بڑے پیمانے پر سفر بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس کتاب کے ذریعے بتانا چاہا ہے کہ ترمپ خاندان کی الجھنیں بہت زیادہ ہیں اور یہ خاندان اس قدر الجھا ہوا ہے تو اس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے معاملات کو اپنے حق میں کرنے کے لیے ایسا بہت کچھ کیا ہے جو نہیں کرنا چاہیے تھا۔

فریڈ کہتے ہیں کہ خاندان کو اس مقام تک لانے یعنی اُسے اندرونی جھگڑوں میں الجھانے کی سب سے زیادہ ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد ہوتی ہے کیونکہ اُنہیں نے بہت سے معاملات کو الجھاکر رکھ دیا ہے۔

فریڈ نے اس کتاب میں اپنے دادا کے ترکے کے کی تقسیم سے متعلق معاملات بھی کُھل کر بیان کیے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ ترمپ نے ترکے کی تقسیم میں ایسی بے قاعدگیاں کی ہیں جن سے خاندان میں پھوٹ پڑی ہے۔

فریڈ کا کہنا ہے کہ وہ صدارتی انتخاب میں امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کو ووٹ دینا پسند کریں گے کیونکہ اُن کی شخصیت غیر متنازع ہے۔ ٹرمپ نے خاندان میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے حوالے سے اپنا حق ادا نہیں کیا۔

مزیدخبریں