پاکستانی معروف اداکارہ صبافیصل کے گھر سے بُری خبر

10:37 AM, 2 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پاکستانی سینئر اداکارہ صبا فیصل کے گھر سے بُری خبر سامنے آگئی۔انہوں نے اپنی بہن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی چھوٹی بہن کا انتقال ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے مداحوں کو اپنی بہن ثناء کے انتقال کے حوالے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اپنی بہن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی چھوٹی بہن کا انتقال ہوگیا ہے۔

انہوں نے ایک اور انسٹااسٹوری شیئر کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی بہن کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ صبا فیصل اپنے وی لاگز اور مختلف پروگرامز میں اپنی دونوں چھوٹی بہنوں کے ساتھ نظر آتی رہی ہیں۔ ان کی بہن ثناء کا سیالکوٹ میں نجی پالر ہے۔

مزیدخبریں