ملک بھر میں آج سےطوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نےخبردارکردیا

11:39 AM, 2 Aug, 2024

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق صبح ہی صبح آج سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے،آئندہ 24گھنٹوں میں بارشوں کا امکان ہے،آج کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری گریڈ تک رہے گا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد تک رہے گا ہوا 5 کلومیٹر کی تک چلے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ 02 اور03 اگست کے دوران شدید بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال،دیر، سوات، شانگلہ، بونیر،بنوں، کرم، وزیرستان،ڈیرہ اسماعیل خان، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، ژوب، لورالائی، سبی، ہرنائی، آواران، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، موسیٰ خیل اور جعفر آباد میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے جبکہ سندھ کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہونے کی توقع ہے، بعض مقامات پر تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، لیہ بھکر، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور اور رحیم یار خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور بعض مقامات پر شدید موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

ہارون آباد

ہارون آباد کے نواحی علاقوں یتیم والا۔فقیروالی ۔شہید چوک اور مبارک آباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے.کئی گھنٹوں سے جاری موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے.گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور حبس بھی ختم ہوگئی ہے.

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ بارش سے خشک علاقوں میں فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے سیم زدہ یا کلر زدہ زمین والے علاقوں میں کپاس کی فصل کو نقصان کو اندیشہ ہے.

خیبرپختونخوا/موسم

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،چترال،دیر،سوات،مالاکنڈ،شانگلہ اور کوہستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،مانسہرہ،ایبٹ آباد،بونیر،باجوڑ،مہنمد،صوابی،چارسدہ اور پشاور میں بھی کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ موسلادھار بارش سے صوبے کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں متاثر ہو سکتی ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش دیر میں44ملی میٹر ریکارڈ ہے،مالم جبہ10،تخت بائی29، کاکول23،بالاکوٹ،پاراچناراور بنوں میں20ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،چیراٹ اور بونیر میں ایک ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال میں 36,تحت بھائی 37,تیمرگرہ 36,دیر 35 اور سیدو شریف میں 36 سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ کی گئی ہے،پشاور میں زیادہ سے زیادہ 36 اور کم سے کم 28 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔

مانسہرہ میں بارشوں سے تباہی

مون سون کی بارشوں سے چوتھے روز بھی شدید تباہی ہوئی،کاغان ڈولپمنٹ اتھارٹی کی نااہلی مہانڈری بازار میں جھیل بن گئی،جھیل بننے سے مہانڈری بازار کو شدید خطرہ  ہے،دریائے کنار پہ بننے والی جھیل نے مزید دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ چوتھے روز بھی کئی دکانیں دریا برد ہو گئی اور جھیل کے بھاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ وہاں پر بنے ہوئے ہوٹلوں اور مارکیٹوں کو بھی شدید خطرہ  ہے۔

مانسہرہ کے ڈی اے کے اہلکار اور افسران موقع سے غائب ہوگئے،مقامی شہریوں نے کاغان ڈولپمنٹ اتھارٹی اور این ایچ اے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپے سرکاری حزانے سے نکال لئے گئے ہیں،دونوں اداروں کے افسران کی جانب سے کوئی کام نہیں کیا گیا۔

بلوچستان

بارکھان، موسیٰ خیل، مستونگ، سبی، شیرانی، کوہلو، بولان، ہرنائی، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، زیارت، ژوب، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، خضدار، لسبیلہ اورقلات میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پرشدید موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

سندھ

محکمہ موسمیات کے مطابق مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، خیر پور، مٹیاری، نوشہرو فیروز، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، چھور، پڈعیدن، سجاول، کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقا مات پر شدید بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/ شدید بارش کی بھی توقع ہے جبکہ رات میں گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کراچی کا موسم

کراچی میں موسم آج بھی ابر الود، آسمان پر سرمئی بادلوں کا راج ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طاقتورمون سون ہوائیں آج سے راجستھان اوربحیرہ عرب سے سندھ پراثراندازہوگا،کل 3اگست سے5اگست کے درمیان کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تھرپارکر،بدین،سجاول،حیدرآباد،مٹیاری،ٹنڈومحمد خان،ٹنڈوالہیارخان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دیہی سندھ کے جیکب آباد،شکارپور،قمبرشہدادکوٹ،کشمور،لاڑکانہ،شہیدبے نظیرآباد سمیت دیگرگرج چمک کچھ مقامات پرموسلادھاربارشوں کا امکان ہے،کل سے اگلے تین روز تک خیرپور،میرپورخاص،عمرکوٹ،نوشہروفیروز،گھوٹکی،سکھرسمیت دیگرمیں تیزہواوں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں