وزیرآباد: بچیوں کے مدرسہ کی خستہ حال عمارت زمین بوس ہوگئی

12:12 PM, 2 Aug, 2024

ویب ڈیسک: وزیرآباد میں بچیوں کے مدرسہ کی چھت گرنے کی اطلاعات ہیں۔ سوہدرہ مین بازار کے قریب مدرسہ جامع عزیزیہ للبنات کی تین منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی ہے۔ یہ مدرسہ چھوٹے بچوں اور بچیوں کی دینی تعلیم کے لیے وقف تھا۔ 

مدرسہ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عمارت گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ مدرسہ شام کے وقت کھلتا ہے۔ موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے بچے شام کو مدرسہ آتے ہیں۔ عمارت گرنے سے ملحقہ عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ 

حادثے کی اطلاع پر پولیس اور مقامی افراد کے علاوہ کوئی انتظامی ادارہ جائے حادثہ پر نہ پہنچا۔ گرنے والی عمارت تقسیم ہند سے قبل تعمیر کی گئی تھی۔ عمارت اپنی مدت معیاد مکمل کر چکی تھی۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرآباد شہر و گردونواح میں سینکڑوں قدیمی عمارات خستہ حالی کا شکار ہیں اور اپنی معیاد مکمل کر چکی ہیں۔ دوروز میں خستہ حال عمارت گرنے کا مسلسل دوسرا واقعہ ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز محلہ اسلامیہ وزیرآباد میں پرانی عمارت زمین بوس ہوئی تھی۔  سینکڑوں شہری تقسیم ہند سے قبل بنائے جانے والے قدیم مکانوں میں اب بھی رہائش پذیر ہیں۔ تقسیم ہند سے قبل تعمیر کیے جانے والے مکانات اپنی مدت معیاد مکمل کر چکے۔

مزیدخبریں