پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے پاکستانی کوہ پیماؤں کا  کامیاب ریسکیو آپریشن

02:19 PM, 2 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پاک آرمی کی ہیلی مشن کے ذریعے پاکستانی کوہ پیما حسن شگری کی جسد خاکی کی سکردو منتقل کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حسن شگری گزشتہ سال کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران جا بحق ہوئے تھے ۔ حسن شگری کی جسد خاکی کو کے ٹو کی بوٹل نک سے  سپیشل آپریشن کے ذریعے پاکستانی کوہ پیماؤں نے بیس کیمپ پہنچایا تھا ، جہاں سے پاک آرمی نے انسانی ہمدردی کے بنا پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے  سکردو پہنچایا ہے۔

  پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر نے چار اطالوی کوہ پیما کو کے ٹو بیس کیمپ سے ریسکیو کر کے سکردو پہنچایا ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان آرمی نے ایک اور ہیلی ریسکیو اپریشن کے ذریعے دو برطانوی کوہ پیماء جو نانگا پربت میں پھنسے ہوئے تھے ، اُن کو بھی ریسکیو کر کے محفوظ مقام پہ پہنچایا ہے۔ 

مزیدخبریں