رکن قومی اسمبلی امتیاز احمد کی بازیابی کی درخواست پر لاءافسر کوتفصیلات لیکر پیش ہونے کاحکم

04:34 PM, 2 Aug, 2024

ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی امتیاز احمد کی بازیابی کی درخواست پر لاءافسر کوتفصیلات لیکر پیش ہونے کاحکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی امتیاز احمد کی بازیابی کیلئے درخواست پر لاء افسر کو بازیابی سے متعلق تفصیلات لیکر پیش ہونے کاحکم دے دیا۔جسٹس علی باقر نجفی نے جمعہ کو کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار مغوی کی اہلیہ کے وکیل خادم حسین قیصرنے دلائل پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ امتیاز احمد کوجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں لیجاتے ہوئے اغوا کرلیاگیا۔سادہ کپٹروں میں ملبوس افراد نے امتیاز احمد کو پولیس کی حراست سے اغوا کیا ۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ امتیاز احمد کی زندگی کوشدید خطرات لاحق ہیں۔استدعا ہے کہ عدالت بازیاب کرانے کے احکامات صادرکرے۔

مزیدخبریں