دانیہ شاہ کی دوسری شادی کا حق مہر کتنا ہے؟

04:34 PM, 2 Aug, 2024

 ویب ڈیسک: معروف سیاسی شخصیت اور ٹی وی اینکر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی وکیل شہزاد احمد سے دوسری شادی پر طے ہونے والی مہر کی رقم بھی منظرِ عام پر آگئی۔

دانیہ شاہ نے فروری 2022 میں عامر لیاقت سے شادی اور تین ماہ بعد خلع کی درخواست دائر کی تھی لیکن خلع ہونے سے قبل ہی 9 جون کو عامر لیاقت انتقال کر گئے تھے جس کے بعد ان کی وراثت کا معاملہ ایک معمہ بن گیا۔

دانیہ شاہ کی ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں وہ اس بات کی تصدیق کرتی دکھیں کہ انہوں نے شہزاد احمد سے شادی کرلی ہے جبکہ اب شہزاد احمد نے عزیز و اقارب کو ولیمے کی دعوت دی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ 

نوبیاہتا جوڑا ان دنوں انٹرویوز بھی دے رہا ہے جس میں سے ایک میں شہزاد احمد نے یہ انکشاف بھی کیا کہ دانیہ سے قبل وہ تین شادیاں کرچکے ہیں۔

ولیمے کی تقریب میں دونوں نے انٹرویو بھی دیا جس میں دانیہ شاہ نے بتایا کہ اُن کی والدہ نے حق مہر کے حوالے سے کوئی ڈیمانڈ نہیں رکھی تھی‘۔

دانیہ شاہ نے کہا کہ ’اُن کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اپنی مرضی سے حق مہر میں مہنگی گاڑی، 5 لاکھ روپے اور گھر لکھوایا ہے‘۔

دوسری جانب اسی سوال کا جواب دیتے ہوئے شہزاد احمد نے کہا کہ ’ حق مہر میں اپنے دل سمیت اپنی ساری جائیداد دانیہ کے نام کرچکا ہوں، سب انکا ہے، یہ جو مانگیں گی انکو دے دوں گا‘۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’ دانیہ شاہ کو 60 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی، سونے کے 4 سیٹ اور ایک گھر بھی دیا ہے‘۔

واضح رہے کہ شہزاد احمد وہ ہی وکیل ہیں جنہوں نے 5 مئی 2024 میں یہ اعلان کیا تھا کہ وہ دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی وراثت میں سے حصہ دلوا کر رہیں گے اور اس کام کے عوض دانیہ نے انہیں 2 کروڑ روپے دیے ہیں۔

مزیدخبریں