5 سالہ بچے نے سکول میں گن لے جا کر  گولی چلادی،طالب علم زخمی

04:44 PM, 2 Aug, 2024

علی رضا

(ویب ڈیسک ) علی رضا:   بھارت کی ریاست بہار میں واقع سپول میں ایک پانچ سالہ لڑکا ہینڈگن لے کر اپنے اسکول پہنچا اور دوسرے بچے پر گولی چلادی، جس سے کلاس 3 کا طالب علم زخمی ہوگیا۔

بھارتی   پولیس کے مطابق  یہ لڑکا، جو ایک نرسری کا طالب علم ہے، اپنے بیگ میں اسلحہ چھپاکر اسکول گیا تھا۔

 ایس پی شیشو یادو  کا کہنا ہے کہ  "طالبعلم نے ایک 10 سالہ لڑکے پر گولی چلائی، جو اسی اسکول میں کلاس 3 میں پڑھتا ہے۔ گولی اس کے بازو میں لگی۔ زخمی لڑکے کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔"سوال یہ کہ لڑکا بندوق کو اسکول لے جانے میں کیسے کامیاب ہوا۔"

مزیدخبریں