پراپرٹی ڈیلر کو اغواء کرکے 25 لاکھ روپے وصول کرنے کا الزام ، 5 اہلکاروں پر مقدمہ درج

04:48 PM, 2 Aug, 2024

(ویب ڈیسک ) پراپرٹی ڈیلر کو اغواء کرکے 25 لاکھ روپے وصول کرنے کے  الزام  میں   5 اہلکاروں پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت پانچ اہلکاروں کے خلاف ڈکیتی اور اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج  کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ  ڈیلر واجد علی کو حبس بے جا میں رکھ کر تاوان وصول کرنے کا واقعہ کاہنہ میں پیش آیا ،اے ایس آئی عبدالرشید نے مبینہ طور ڈیلر کو گھر سے حراست میں لیا ۔

درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ  اہلکاروں نے تھانے لیجاکر تشدد کا نشانہ بنایا ،اے ایس آئی نے زبردستی موبائل بنک ایپ سے رقم اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کی ،  رقم منتقلی کے بعد جواء کروانے کا جھوٹا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

پولیس کے مطابق  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے ، حقائق سامنے آنے پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں