اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بانی پی ٹی آئی کا اہم بیان آگیا

06:47 PM, 2 Aug, 2024

(ویب ڈیسک )  حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بانی  پاکستان تحریک انصاف کا اہم بیان آگیا ہے۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)   عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا  کہ  میں ایران میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے جنگی مجرم نیتن یاہو کی بیروت پر  جارحیت کی بھی مذمت کی۔

عمران خان نے کہا کہ   اسرائیل کے جنگی جرائم اور  بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی یہ ظاہر کر رہی ہے کہ ا ب کوئی بین الاقوامی قانون باقی نہیں بچا ۔

واضح رہے کہ حماس سربراہ کو اکتیس جولائی کوتہران میں ان کی رہائش گاہ میں میزائل حملے میں شہید کردیا گیا تھا، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران گئے تھے۔

گزشتہ روز تہران میں حماس سربراہ کی نماز جنارہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے پڑھائی تھی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں