پیرس؛ رانا ثنا اللہ کی اہلیہ کیساتھ سیرسپاٹے کرتے ویڈیو وائرل ہوگئی

06:49 PM, 2 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس میں پاکستان کے ایتھیلیٹ ایک کے بعد ایک بغیر میڈل باہر ہوتے جا رہے ہیں ایسے وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کی دریائے سین کی سیر کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ کی پیرس میں کشتی میں دریائے سین کی سیر کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رانا ثنا اللہ اپنی اہلیہ کے ساتھ سیرسپاٹے کرتے نظر آرہے ہیں، ویڈیو کے بیگ گراونڈ پر بالی ووڈ کا گانا ’ دو لفظوں کی ہے دل کی کہانی ‘ چل رہا ہے، رانا ثنا اللہ اور ان کی اہلیہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو کے سامنے آنے پر  سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،ایک صارف نے یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے طنزیہ کیپشن لکھا کہ ’’ماشااللہ، رانا صاحب اولمپکس میں سوئمرز کے لیے پانی کا جائزہ لے رہے ہیں،کچھ صارفین نے کہا کہ رانا ثنا اللہ میڈل کی تلاش میں پیرس کے دریائے سین کی جانب نکل پڑے ہیں۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں پاکستان کے 18 رکنی دستے نے شرکت کی جس میں صرف 7 ایتھلیٹ شامل تھے بقیہ 11 آفیشلز اور وزارتی نمائندے ہیں جن میں رانا ثنا اللہ بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں