بھارتی اداکارہ نے لائیو شو میں جوتا مار دیا؛ ویڈیو وائرل ہوگئی

10:17 PM, 2 Aug, 2024

ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ و ماڈل لوانیہ نے سابق بوائے فرینڈ و اداکار راج ترن کے دوست کو لائیو پروگرام میں سینڈل اتار کر مار دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری ٹالی ووڈ کی اداکارہ لوانیا کی گذشتہ دنوں قریبی دوست و نامور ٹالی وڈ اداکار راج ترن سے علیحدگی ہوئی تھی۔

علیحدگی کے بعد اداکارہ نے سابقہ دوست پر چیٹنگ اور دیگر مقدمات درج کرائے تھے جس پر پولیس نے اسے شامل تفتیش بھی کیا تھا،تاہم اداکارہ نے راج ترن کا ٹی وی پر دفاع کرنے پر ان کے دوست کو لائیو پروگرام میں سینڈل اتار کر مار ڈالی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج ترن کا دوست سیکھر باشا کئی روز سے ٹی وی پروگرامز میں ان کا دفاع کر رہا تھا،رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ’زی نیوز‘ کے پروگرام میں اداکارہ نے دوران گفتگو اپنی سینڈل اتاری اور ترن کے دوست کو مار دی جس پر پروگرام میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

اس دوران شو کے میزبان اور دیگر افراد لڑائی کو روکتے رہے تاہم چند منٹ بعد پروگرام دوبارہ شروع کردیا گیا۔


 
 

مزیدخبریں