عظمی بخاری کی جعلی ویڈیو، ملزمان کا پتہ چل گیا

11:53 PM, 2 Aug, 2024

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی جعلی ویڈیو کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، حکومت نے ملزمان کا سراغ لگا لیا جنہیں جلد ہی گرفتار کئے جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق عظمی بخاری کے معاملے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا شواظ کی سرابراہی میں جے آئی ٹی قائم کر دی گئی ہے،امریکی کمپنیز کے ایف آئی اے کو سوشل میڈیا اکاوئنٹس کی تفصیلات دینے سےانکار کے بعد حکومت نے سفارتخانوں کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگالیا ہے ۔

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے اسی کیس میں تحریک انصاف کی کارکن فلک جاوید کو بھی طلب کر لیاہے، فلک جاوید کے گھر پر نوٹس چسپاں کیے  گئے لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں۔

ایف آئی اے نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت کے لئے نادرا کو بھی مراسلہ لکھ دیا ہے، عظمی بخاری کی ویڈیوز اوورسیز پاکستانیوں کے اکاؤنٹس سے بھی اپ لوڈ ہوئیں۔

مزیدخبریں