آسٹریا میں مریض کی غلط ٹانگ کاٹنے پر ڈاکٹر کو جرمانہ

06:04 AM, 2 Dec, 2021

Rana Shahzad
ویانا: (ویب ڈیسک) آسٹریا کی ایک عدالت نے ایک مریض کی غلط ٹانگ کاٹنے کی پاداش میں ڈاکٹر پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ بزرگ مریض کی بائیں ٹانگ کی بجائے دائیں ٹانگ کاٹ دی گئی تھی اور دو دن بعد تک اس کی غلطی کا پتا نہیں چل سکا تھا۔ آسٹریا کی عدالت نے 43 سالہ ڈاکٹر کو سنگین غفلت کا مرتکب پایا اور اس پر 2700 یورو جرمانہ عائد کیا۔ اس مریض کی بیوہ جو کیس عدالت میں پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی تھی کو بھی 5000 یورو معاوضے میں دیا گیا۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق، مریض مئی 2021ء میں اپنا علاج کرانے ہسپتال گیا تھا۔ لیکن ڈاکٹر نے سرجری سے پہلے غلط ٹانگ پر نشان لگا دیا تھا۔ پٹی کی معمول کی تبدیلی کے دوران غلطی کی نشاندہی کی گئی اور مریض کو بتایا گیا کہ اس کی دوسری ٹانگ بھی کاٹنا ہوگی۔ اس وقت ہسپتال کی انتظامیہ نے کہا تھا کہ یہ حادثہ "بدقسمتی'' سے پیش آیا ہے۔ اس دوران ہسپتال کے ڈائریکٹر نے ایک پریس کانفرنس میں عوام سے معافی بھی مانگی تھی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ڈاکٹر نے بائیں ٹانگ پر نہیں بلکہ دائیں ٹانگ پر نشان کیوں لگایا؟ تو انہوں نے جواب دیا، کہ "میں نہیں جانتی۔" خیال رہے کہ اس طرح کے واقعات شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں لیکن ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
مزیدخبریں