وسیم اکرم کو دبئی کا گولڈن ویزا جاری

09:01 AM, 2 Dec, 2021

Rana Shahzad
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑی وسیم اکرم کو دبئی حکومت کی جانب سے گولڈن ویزا جاری کر دیا گیا ہے۔ وسیم اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے یہ خبر دی اور لکھا کہ دبئی حکومت کی جانب سے گولڈن ویزے کا اجرا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ https://twitter.com/wasimakramlive/status/1466324815103496193?s=20 ان کا کہنا تھا کہ یہ گولڈن ویزا ا میرے ان کارہائے نمایاں سرانجام دینے کا اعتراف ہے جو میں نے کرکٹ کے کھیل میں سرانجام دیئے ہیں۔ لیجنڈ فاسٹ بائولر نے کہا کہ یہ بات شک وشبہ سے بالاتر ہے کہ دبئی دنیا بھر میں کاروبار اور چھٹیاں گزارنے کیلئے بہترین جگہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ میں یہاں مزید وقت گزارنے کا متمنی ہوں۔
مزیدخبریں