نئی دہلی: ایک بار پھر اسکول بند کرنے کا اعلان

11:04 AM, 2 Dec, 2021

احمد علی

ویب ڈیسک: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث ایک بار پھر اسکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے دارالحکومت نئی دہلی میں بدترین فضائی آلودگی پر ریاستی حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان ظاہر کیا۔ بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رامانا کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کچھ نہیں ہورہا، صرف قوت برباد کیا جارہا ہے اور فضائی آلودگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت کی طرف سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے پر بھی شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین اور چار سال کے بچے اس صورتحال میں اسکول جارہے ہیں اور بڑے گھروں میں بیٹھ کر کام کررہے ہیں۔اس کے علاوہ سپریم کورٹ کی سخت برہمی پر نئی دہلی کے وزیر ماحولیات نے کل سے ایک بار پھر اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔ میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ کل بروز جمعہ سے نئی دہلی میں اسکول تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

مزیدخبریں