شادیوں کی شوقین 52 سالہ خاتون کو نئے دولہا کی تلاش

12:57 PM, 2 Dec, 2021

احمد علی

ویب‌ڈیسک: ہمارے معاشرے میں شادی کرنا بہت بڑا فیصلہ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم میں امریکہ میں ایک 52 سالہ خاتون اب تک 11 شادیاں کر چکی ہیں۔ یہی نہیں اب وہ اپنے لیے نئے دولہا کی تلاش میں ہیں۔

'مرر یو کے' کی خبر کے مطابق امریکہ میں رہنے والی مونیٹ نامی خاتون بچپن سے ہی شادیوں کی شوقین رہی ہیں. ہائی اسکول کے اختتام کے فوراً بعد مونیٹ کی پہلی شادی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں بچپن سے ہی زیادہ شادیاں کرنے کا شوق تھا. انہوں نے اب تک 11 مختلف لوگوں سے شادی کی ہے تاہم ان کی کوئی بھی شادی زیادہ دیر تک نہ چل سکی۔ فی الحال مونیٹ ایک ساتھی کی تلاش میں ہے تاکہ وہ اپنی 12ویں شادی کر سکے۔

واضح رہے کہ مونیٹ کی عمر اس وقت 52 سال ہے۔ مونیٹ نے ایک نیوز چینل سے بات چیت میں بتایا کہ انہیں اب تک 28 لوگوں کی جانب سے شادی کی پیشکشیں موصول ہوئی ہیں۔ مونیٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس سے زیادہ لوگوں سے شادی کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شادیوں کے بار بار ٹوٹنے سے وہ بالکل بھی مایوس نہیں ہیں۔ مونیٹ اس وقت اپنے 57 سالہ دوست جان کو ڈیٹ کر رہی ہے۔ وہ دو سال سے زیادہ عرصے سے جان سے محبت کر رہی ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ مونیٹ نے جان سے دو بار شادی کرنے کے بعد اسے چھوڑ دیا ہے۔ اس کے بعد جان مونیٹ سے دوبارہ شادی کرنا چاہتا ہے۔ مونیٹ کے بارے میں جان کا کہنا ہے کہ ہم دونوں کی ملاقات آن لائن ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ دو بار علیحدہ ہونےجانے کے بعد بھی، وہ اب بھی مونیٹ سے محبت کرتا ہے اور 12 تاریخ کو اس سے شادی کر سکتا ہے۔

اپنے سابق شوہروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے مونیٹ کہتی ہیں کہ ان کے شوہر نمبر پانچ بہترین تھے۔ جبکہ نمبر چھ کے شوہر کی طبیعت بہت اچھی تھی۔ اس وجہ سے اس نے اس سے دو بار شادی کی۔ اسے اپنا شوہر نمبر آٹھ آن لائن مل گیا تھا۔ ساتھ ہی وہ اپنے دسویں نمبر والے شوہر کو سکول کے زمانے سے جانتی تھی۔

مزیدخبریں