وزیراعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

04:59 PM, 2 Dec, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات، احساس راشن پروگرام ہیلتھ کارڈ ہر توجہ مرکوز رہے۔ مہنگائی میں کمی پر مشاورت کی گئی اوت وزیراعظم نے احساس راشن کارڈز کو مہنگائی کا توڑ قرار دیا۔ کور کمیٹی کا تحریک انصاف کوبلدیاتی انتخابات میں متحرک کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے بلدیاتی الیکشن میں متحرک اور کمیٹڈپارٹی ورکرز کو ٹکٹ دینے کی ہدایت بھی کردی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امیدواروں کے چناو میں پارٹی کی صوبائی و مرکزی قیادت اپنا کردار ادا کرے۔ کور کمیٹی نے وزیر اعظم کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دوروں کا بھی مشورہ دیا۔ کور کمیٹی کی مشاورت کے تحت وزیر اعظم کو دوروں کے شیڈول پر بھی بات کی گئی۔ وزیر اعظم 8 دسمبر کو پشاور میں احساس پروگرام کے تحت کارڈ اسکیم کا اغاز کریں گے۔ احساس کارڈ میں سستا راشن، تعلیمی وظائف، زچہ بچہ کی صحت، اسٹنٹنگ گروتھ کی سہولت ہوگی۔ کور کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم پشاور کے بعد رواں ماہ لاہور کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم گورنر ہاوس لاہور میں قومی صحت کارڈز اور احساس راشن کارڈ کا اجراء کریں گے۔ احساس راشن کارڈ میں30 فیصد سبسڈی ہوگی، 2 کروڑ شہری مستفید ہوں گے۔ وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق عامر کیانی اور سیف نیازی کوبڑا ہدف سونپ دیا۔ عامر کیانی اور سیف نیازی وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزیدخبریں