بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو گرفتار کرکے کوئٹہ لے گئی
06:17 AM, 2 Dec, 2022
بلوچستان پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان پولیس پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر کے کوئٹہ لے گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو بلوچستان کی کسی جیل میں رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ اداروں اور ان کے سربراہان کے خلاف متنازع ٹوئٹس کے معاملے پر گرفتار ہونے والے سینیٹر اعظم سواتی کو گذشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔ متنازع ٹوئٹس کے معاملے پر پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مقدمات درج کیے گئے تھے اور انہیں 27 نومبر کو ایف آئی اے نے حراست میں بھی لیا تھا۔