رکی پونٹنگ کو دوران کمنٹری دل کی تکلیف ، اسپتال منتقل
12:04 PM, 2 Dec, 2022
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ میچ کے دوران سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف سابق کرکٹر اور آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان پرتھ ٹیسٹ میں کمنٹری کررہے تھے کہ اس دوران انہیں دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رکی پونٹنگ کا ایمرجنسی میں طبی معائنہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رکی پونٹنگ کے منیجر کی جانب سے ہفتے کے روز میچ کی کمنٹری کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔